نوڈیرو: (دنیا نیوز) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عوام نے ووٹ کے ذریعے پیغام دیا ہے کہ تمام جماعتیں مل کر کام کریں۔
نوڈیرو میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت بہت مشکل میں ہے، عوام چاہتے ہیں ہم ان کے مسائل کا حل نکالیں، ذاتی انا اور تقسیم کی سیاست مسائل کا حل نہیں۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ پارلیمان میں ذاتی دشمنی اور مسائل پر زیادہ توجہ دی جا رہی ہے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کرتے ہوئے حکومت کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: عدالتی اصلاحات بارے بلاول بھٹو کا مطالبہ درست ہے: اعظم نذیر تارڑ
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو بھی احساس ہونا چاہئے، ان کو ووٹ پڑا ہے، اپوزیشن کو شور شرابہ اور گالی دینے کیلئے ووٹ نہیں ملا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی عوام کے سیاسی، معاشی اور آئینی حقوق کی جدوجہد جاری رکھے گی۔