بلاول بھٹو کا خیبر پختونخوا میں قانون نافذ کرنیوالے اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس

بلاول بھٹو کا خیبر پختونخوا میں قانون نافذ کرنیوالے اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ اور ان کی نرسریوں کو تباہ کرنا ہمارا قومی فرض ہے۔

انہوں نے کہا کہ قوم کو ڈی ایس پی گل محمد اور دیگر شہداء کی بہادری پر فخر ہے، دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے اپنی جانیں قربان کرنے والے ہمارے قومی ہیرو ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو چاہیے کہ مل کر وطن دشمنوں سے دھرتی کو پاک کریں۔