صدر مملکت کی اپنے والدین کی قبروں پر حاضری، فاتحہ خوانی کی

Published On 10 April,2024 07:24 pm

لاڑکانہ: (دنیا نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری کی بالوجا قبا آمد، صدر مملکت نے اپنے والدین اور عزیز و اقارب کے مزاروں پر حاضری دی۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے والدین اور عزیز و اقارب کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور پھول نچھاور کئے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری کے ہمراہ سندھ کے صوبائی وزیر حاجی علی حسن زرداری بھی تھے۔