این ڈی ایم اے اور انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی کے مابین آفات سے نمٹنے کا معاہدہ

این ڈی ایم اے اور انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی کے مابین آفات سے نمٹنے کا معاہدہ

انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی پاکستان کے دفتر میں آفات سے نمٹنے اور تیاری میں تعاون بڑھانے کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی، چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے تقریب میں شرکت کی۔

کنٹری ڈائریکٹر آئی آر سی شبنم بلوچ اور ڈائریکٹر پلانز این ڈی ایم اے رضا اقبال نے دستاویز پر دستخط کئے، معاہدے کے تحت مقامی آبادیوں کو آفات سے پیشگی تیاری اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ پلانز میں مدد ملے گی۔