پشاور :(دنیا نیوز)سابق وزیردفاع ورہنما پی ٹی آئی پرویز خٹک کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کے لئے کوششیں تیز کردیں۔
ذرائع کے مطابق پرویز خٹک نے پیپلز پارٹی کے متعدد رہنماؤں کے ساتھ مشاورت بھی مکمل کرلی، آئندہ چند روز میں پرویز خٹک کی پیپلز پارٹی کے اعلیٰ رہنماؤں سے اہم بیٹھک متوقع ہے ۔
دوسری جانب ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ پیپلز پارٹی کے کچھ صوبائی رہنماء پرویز خٹک کی شمولیت کے حق میں نہیں، پرویز خٹک کی پی پی پی میں شمولیت میں سب سے زیادہ رکاوٹ نوشہرہ سےہے۔
مقامی پی پی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پارٹی کے سیاست میں بات چیت کے دروازے پر وقت کھلے رہتے ہیں۔
واضح رہے پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کی پرویز خٹک سے بات چیت جاری ہے لیکن انکی شمولیت کا حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔