پشین: (دنیا نیوز) سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ یہ اسمبلیاں بیچی اور خریدی گئیں، بتاؤ بلوچستان اسمبلی 70 ارب میں خریدی یا 80 ارب روپے میں؟
پشین میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم نے پہلے غلط تسلیم کیا تھا نہ اب کریں گے، جعلی حکمرانوں کو حکومت نہیں کرنے دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ دھاندلی کیخلاف پہلے بھی آگے تھے اب بھی آگے رہیں گے، ہم نے 2018 کی دھاندلی کے خلاف تحریک چلائی۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ بلوچستان سے تحریک اٹھی ہے جو دوسرے صوبوں تک جائے گی، تحریک کو اب کوئی نہیں روک سکتا۔