نارنگ منڈی: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ شہریار آفریدی کے بیان نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا۔
وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اینڈ کمپنی پہلے بھی اسٹیبلشمنٹ کے کندھوں پر آئی، اب پاؤں پڑنے کی کوشش میں ہے، پی ٹی آئی جب تک سیاسی سوچ پیدا نہیں کرے گی اس سے مذاکرات نہیں ہوں گے، ہم سیاسی لوگ ہیں اور سیاسی بات چیت پر یقین رکھتے ہیں۔
رانا تنویر حسین نے کہا کہ اسلام آباد پر چڑھائی کی باتیں پاگل پن ہے جو فاشسٹ ذہنیت کی عکاسی ہے، وزیراعلیٰ کے پی کے چڑھائی کا شوق پورا کر لیں، اگلے روز گورنر راج لگا کر عقل ٹھکانے لگا دیں گے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ گرین پاکستان انیشیٹو کانفرنس میں تمام قوتوں نے ملکر ملک کو معاشی مشکلات سے نکالنے کا اعادہ کیا ہے، افواج پاکستان عوامی حکومت کے ساتھ کھڑی ہیں، 3 بلین ڈالر کے بلاسود قرضے حاصل کرنے والوں کے نام سامنے آنے چاہئیں۔
انہوں نے کہا کہ فیک نیوز کے خلاف سخت کارروائی کا قانون ایک دو روز کی دوری پر ہے، یوریا کھاد کی قیمت میں بلاجواز اضافہ واپس کرائیں گے۔