ریاض : (دنیانیوز) دورہ سعودی عرب کے تیسرے روز وزیراعظم محمد شہباز شریف آج ریاض میں ایک اور مصروف دن گزاریں گے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم کےآج سے شروع ہونے والے خصوصی اجلاس کی اختتامی پلینری -ریجوینیٹنگ گروتھ- میں اظہارِ خیال کریں گے۔
وزیراعظم کی آج ملائیشیا کے وزیراعظم سے ملاقات متوقع ہے جبکہ وزیراعظم سے سعودی وزرائے برائے تجارت ، توانائی اور ماحولیات و زراعت ملاقاتیں کریں گے۔
واضح رہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی زیرپرستی عالمی اقتصادی فورم کا خصوصی اجلاس ریاض میں جاری ہے ، جس میں ایک ہزار سے زائد سربراہان اور پالیسی ساز اہم شخصیات شرکت کر رہی ہیں۔