190 ملین پاؤنڈ نیب ریفرنس اور سائفر کیس کی سماعت آج ہوگی

190 ملین پاؤنڈ نیب ریفرنس اور سائفر کیس کی سماعت آج ہوگی

چیف جسٹس عامرفاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل دو رکنی بنچ آج ساڑھے 12 بجے سماعت کرے گا، نیب پراسیکیوٹر دلائل کا آغاز کریں گے۔

دوسری جانب سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی سزا کے خلاف اپیلوں پر بھی سماعت آج ہوگی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل دو رکنی بنچ 2 بجے سماعت کرے گا، ایف آئی اے پراسیکیوٹر اپنے دلائل جاری رکھیں گے۔