سائفر کیس: عمران خان اور شاہ محمود کی سزا کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

Published On 18 May,2024 10:47 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں سزا کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کر دیں۔

چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب 21 مئی کو سماعت کریں گے۔

یاد رہے کہ 15 مئی کو چیف جسٹس کی عدالت کی کازلسٹ منسوخ ہونے کے باعث سماعت نہ ہو سکی تھی، آئندہ سماعت پر ایف آئی اے کے سپیشل پراسیکیوٹر حامد علی شاہ کے دلائل مکمل ہونے کا امکان ہے۔

پراسیکیوٹر کے دلائل مکمل ہونے پر بانی پی ٹی آئی کے وکیل جواب الجواب دلائل دیں گے۔