اسلام آباد: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات نے حالیہ ہفتے کے دوران درجہ حرارت میں اضافے جبکہ آخر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق 8 سے 10 مئی کے دوران درجہ حرارت معمول سے 3 سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کی توقع ہے، درجہ حرارت میں ممکنہ اضافے کے باعث ہیٹ ویو کی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہیٹ ویو سے بچاؤ کیلئے عوام ضروری احتیاطی تدابیر اپنائیں، غیر ضروری سفر سے گریز کریں، مویشی مالکان شدید گرمی کے دوران اپنے مال مویشیوں کیلئے حفاظتی اقدامات اپنائیں۔
رپورٹ کے مطابق 10 مئی سے ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی، جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔