کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کراچی میں پرانے کپڑوں کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے کا سامان جل کر راکھ میں تبدیل ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سعید آباد جنگل سکول کے قریب پرانے کپڑوں کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، گودام میں کپڑا موجود ہونے کی وجہ سے آگ کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔
آگ اس قدر شدید تھی کی دور دور تک شعلے دکھائی دیئے، واقعے کی اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی 4 گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا، آتشزدگی کی وجوہات سامنے نہیں آ سکیں تاہم واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔