اوکاڑہ: سانپ کے کاٹنے سے 3 سالہ بچہ جاں بحق

اوکاڑہ: سانپ کے کاٹنے سے 3 سالہ بچہ جاں بحق

تفصیلات کے مطابق سانپ کے کاٹنے سے بچے کی ہلاکت کا واقعہ اوکاڑہ کے نواحی گاؤں میں پیش آیا جہاں 3 سالہ احتشام کو کھیلتے ہوئے سانپ نے ڈس لیا جس کے نتیجے میں اس کی حالت غیر ہو گئی۔

بچے کو فوری قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا لیکن ہسپتال میں سانپ کے کاٹے کی ویکسین نہ ہونے کی وجہ سے تڑپ تڑپ کر دم توڑ گیا، پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی۔