لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے لیگی ایم پی اے رانا ارشد کی جیت کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیدیا۔
پی پی 133 ننکانہ صاحب سے رانا ارشد کی کامیابی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا، جسٹس شاہد کریم نے محمد عاطف کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے اپیل منظور کر لی، عدالت نے رانا ارشد کا جیت کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا۔
درخواست میں الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا، مؤقف کے مطابق فارم 45 کے مطابق 35 سو زائد ووٹوں سے کامیابی حاصل کی، الیکشن کمیشن نے قانون کے برعکس دوبارہ گنتی کا حکم دیا، دوبارہ گنتی میں رانا ارشد کو 25 سو سے زائد ووٹوں سے کامیاب قرار دیا گیا۔
درخواست گزار کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہوچکا تھا، الیکشن کمیشن نے رانا ارشد کی کامیابی کا نوٹیفکیشن خلاف قانون جاری کیا۔
درخواست میں استدعا کی گئی عدالت رانا ارشد کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے اور درخواست گزار کی بطور ایم پی اے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دے۔