ملکی بربادی کی بڑی وجہ آئین پر عملدرآمد نہ ہونا ہے: محمود اچکزئی

Published On 15 May,2024 07:30 pm

فیصل آباد: (دنیا نیوز) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی اور اپوزیشن اتحاد 'تحریک تحفظ آئین' کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ملکی بربادی کی سب سے بڑی وجہ آئین پر عملدرآمد نہ ہونا ہے۔

محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ آج بڑی عدالت سے بانی پی ٹی آئی کو ضمانت مل گئی ہے، اپوزیشن کا اتحاد ذاتی فائدے کے لیے نہیں ہے، ملک میں مہنگائی حد سے زیادہ ہو چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام فیصلے عوام کی منتخب کردہ پارلیمنٹ میں ہونے چاہئیں، ہم یہاں کسی کو گالیاں دینے نہیں آئے، جب ملک میں انصاف ہو گا تو حقیقی انقلاب آئے گا۔

محمود اچکزئی کا کہنا تھا کہ جب تک معاشرے میں امن، انصاف نہیں ہو گا، انقلاب نہیں آ سکتا، سچ یہ ہے 8 فروری کا انتخاب پی ٹی آئی جیت چکی ہے۔