کراچی: (دنیا نیوز) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ غریبوں کے کیسز کے فیصلے سالوں میں نہیں آتے، لاڈلوں کے فیصلے گھنٹوں میں آرہے۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ہو کیا رہا ہے، عدلیہ سے فیصلے آئین و قانون کے مطابق آنے چاہئیں، جس طرح عدلیہ سے فیصلے آرہے ہیں قوم پریشان ہے، عدلیہ کا آج کا فیصلہ قوم کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔
گورنرسندھ نے کہا کہ سپریم جوڈیشل کونسل کو ان معاملات پرغور کرنا چاہئے، جن فیصلوں کو سالوں میں آنا چاہئے تھا وہ دنوں میں آرہے ہیں، عدلیہ ایسے فیصلے نہ کرے جس پر اسے دس سال بعد ندامت ہو۔
انہوں نے کہا کہ میں کسی جج کے بارے میں بات نہیں کر رہا سب جج احترام کے قابل ہیں، ایک طرف سعودی عرب سے سرمایہ کاری آرہی ہے، دوسری طرف ایک لیڈر نئے الیکشن کی بات کر رہا ہے۔
گورنر سندھ نے کہا کہ سارے نظام کو ٹھیک کرنے کے لئےعدلیہ کو ٹھیک ہونا پڑے گا، آج پاکستان معاشی بحران سے نکل رہا ہے۔