اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر آزاد جموں و کشمیر پہنچ گئے۔
وزیراعظم شہباز شریف کے آزاد جموں و کشمیر پہنچنے پر وزیر اعظم چودھری انوار الحق نے استقبال کیا، وزیراعظم شہباز شریف آزاد حکومت جموں و کشمیر کی کابینہ سے خطاب کریں گے۔
شہباز شریف سے جموں و کشمیر کے حریت رہنماؤں کی ملاقات بھی ہو گی جبہ وزیراعظم نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا دورہ کریں گے جہاں ان کو بریفنگ دی جائے گی۔