ہری پور: (دنیا نیوز) ہری پورکے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سری کوٹ میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی۔
خیبرپختونخوا کے ضلع ہری پور کے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سری کوٹ میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگنے والی آگ نے پورے سکول کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، تاہم واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ترجمان ریسکیو ہری پور کا کہنا ہے کہ 500 سے زائد طالبات سکول میں موجود تھیں جنہیں بحفاظت نکال کر گھروں کو بھیج دیا گیا، سکول کا فرنیچر، تمام ریکارڈ اور چھتیں جل گئی ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق آگ پر قابو پا لیا گیا ہے، کولنگ کا عمل جاری ہے۔