اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کی۔
خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے وزارت داخلہ کا دورہ کیا، اس موقع پر علی امین گنڈا پور نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کی، وزیر توانائی اویس لغاری بھی ملاقات میں موجود تھے۔
ملاقات کے دوران صوبہ خیبر پختونخوا کی موجودہ صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا جس میں بجلی کی لوڈشیڈنگ و دیگر مسائل کے حوالے سے اہم پیشرفت ہوئی۔
وفاقی وزراء اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے تمام معاملات کو مل بیٹھ کر حل کرنے پر اتفاق کیا، وفاقی وزراء اور علی امین گنڈا پور نے کل بروز (پیر) کو دوبارہ ملاقات کا فیصلہ بھی کیا ہے۔