بلاول بھٹو سے محسن نقوی کی ملاقات، بجٹ سے متعلق مذاکرات پر تبادلہ خیال

Published On 13 June,2024 11:14 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے درمیان بجٹ سے متعلق مذاکرات پر بھی بات چیت ہوئی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پیپلزپارٹی کو معاملات افہام وتفہیم سے حل کرنے کا مشورہ دیا۔