وزیر داخلہ محسن نقوی کی مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات، خیریت دریافت کی

Published On 14 June,2024 09:55 am

اسلام آباد : (دنیانیوز) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی ہے ۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی عیادت کی، محسن نقوی نے مولانا فضل الرحمن کی خیریت دریافت کی۔

وفاقی وزیرداخلہ نے مولانا فضل الرحمن کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی صحت و سلامتی کے لیے دعاگو ہوں، مولانا فضل الرحمن سے 25 سالہ دیرینہ تعلق اور عزت و احترام والا رشتہ ہے۔