پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا اسمبلی نے وفاق کی چھٹی کا نوٹیفکیشن مسترد کر دیا۔
وزیر خزانہ نے اسمبلی میں تحریک پیش کی کہ چھٹی کے دن اسمبلی اجلاس جاری رکھا جائے۔
اراکین اسمبلی نے تحریک متفقہ طور پرمنظور کر لی گئی ، جس کے بعد اسمبلی کا اجلاس کل 2 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم نے کل یوم تکبیر پر سرکاری چھٹی کا اعلان کر دیا
خیبرپختونخوا اسمبلی سیکرٹریٹ کے ملازمین کی حاضری کیلئے مراسلہ جاری کر دیا گیا، مراسلے کے مطابق 28 مئی عام تعطیل کے دن اسمبلی سیکرٹریٹ ملازمین حاضر ہوں گے۔