کراچی: (دنیا نیوز) سندھ ہائیکورٹ کو میئر کراچی نے کے ایم سی اور کے الیکٹرک معاہدے پر نظرثانی کی یقین دہانی کرادی۔
کے ایم سی کے وکیل حسن عابدی نے میئر کراچی کا تحریری بیان عدالت میں جمع کرایا، عدالت میں یقین دہانی کرائی گئی کہ کے الیکٹرک براہ راست میونسپل ٹیکس سے کٹوتی نہیں کرے گی، ٹیکس کی وصولی کے لئے بلدیاتی کونسل کے ارکان پر مشتمل خصوصی کمیٹی بنائی جائے گی۔
عدالت کو بتایا گیا کہ ٹیکس ان شہریوں پر عائد نہیں کیا جائے گا جو کے الیکٹرک کا 10ہزار روپے سے کم بل ادا کرتے ہیں۔