نواز شریف سے ناروے کے سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات بڑھانے پر گفتگو

نواز شریف سے ناروے کے سفیر  کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات بڑھانے پر گفتگو

ملاقات میں دوطرفہ دلچسپی کے باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، پاکستان اور ناروے کے درمیان تعلقات کو مزید وسعت دینے کے حوالے سے امور پر گفتگو ہوئی۔

ن لیگ کے صدر محمد نوازشریف نے کہا کہ ناروے میں مقیم پاکستانی دونوں ممالک کے درمیان مضبوط رابطے اور تعاون بڑھانے کا ذریعہ ہیں، دونوں ممالک میں سرمایہ کاری، تجارت سمیت مختلف شعبہ جات میں تعاون میں اضافہ کرسکتے ہیں۔

ناروے کے سفیر نے محمد نوازشریف کو مسلم لیگ (ن) کا صدر منتخب ہونے پر مبارک دی، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نے ناروے کے سفیر کا آمد اور نیک تمناؤں پر شکریہ ادا کیا۔