نارووال: (دنیا نیوز) وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان ون چائنہ پالیسی پر یقین رکھتا ہے، چین معدنیات کے شعبے میں بھی پاکستان کو تعاون فراہم کرے گا۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چین نے ہرمشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، نیو گوادرانٹرنیشنل ایئرپورٹ بھی رواں سال آپریشنل ہو جائے گا۔
احسن اقبال نے کہا کہ سائنس و ٹیکنالوجی کے حوالے سے چین کے ساتھ معاہدہ ہوا ہے، چین نے زرعی تعاون بڑھانے کی یقین دہانی کرائی، چین کے تعاون سے سیارہ بھیجنے سے انٹرنیٹ کی سہولیات بہترہوں گی۔
وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ چین نے کلائمنٹ چینج کے حوالے سے بھی تعاون کا یقین دلایا ہے۔