عرفان صدیقی سینیٹ میں قائمہ کمیٹی خارجہ امور کے چیئرمین منتخب

Published On 12 June,2024 03:41 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی سینیٹ میں قائمہ کمیٹی خارجہ امور کے چیئرمین منتخب ہو گئے۔

سینیٹ میں قائمہ کمیٹی خارجہ امور کے نئے چیئرمین کے انتخاب کے لیے اجلاس ہوا۔

سیکریٹری کمیٹی نے کہا کہ سینیٹر عرفان صدیقی کو چیئرمین منتخب کرنے کے لیے 2 نامزدگیاں کی گئیں۔

بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ حکومت اپنا احتساب کرنے کے لیے اپنا ہی چیئرمین نامزد نہیں کر سکتی، پارٹی مؤقف کی وجہ سے ووٹ میں حصہ نہیں لیں گے۔