اسلام آباد:(دنیا نیوز) بجٹ کے بعد وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کرلیا گیا۔
حکومتی ذرائع کے مطابق حکومت نے اتحادی جماعتوں سے مزید وزراء کو کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا، ایم کیو ایم پاکستان اور بلوچستان عوامی پارٹی سے دو، دو وزراء کو کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ حکمران جماعت مسلم لیگ ن سے بھی مزید ارکان کو کابینہ میں شامل کیا جائے گا، حکومت نے ایک مرتبہ پھر پیپلز پارٹی کو کابینہ میں شامل ہونے کی دعوت دے دی، وفاقی کابینہ میں توسیع آئندہ چند روز میں متوقع ہے۔