راجہ پرویز اشرف کو دل کی تکلیف، دو سٹنٹ ڈالے گئے، سپیکر قومی اسمبلی کی عیادت

Published On 10 June,2024 10:40 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کو دل کی تکلیف کے باعث مقامی ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔

راجہ پرویز اشرف کو دو سٹنٹ ڈالے گئے، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے راجہ پرویز اشرف کی عیادت کی، سپیکر نے ان کے صاحبزادے خرم پرویز ملک اور تمام اہلخانہ کی حوصلہ افزائی کی۔

سپیکر سردار ایاز صادق نے راجہ پرویز اشرف کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔