عمران خان کی رہائی کیلئے پی ٹی آئی کا ملک گیراحتجاج شروع کرنے کا فیصلہ

Published On 13 June,2024 11:02 am

پشاور: (دنیا نیوز) وزیر خوراک خیبر پختونخوا ظاہر شاہ نے کہا ہے کہ بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کیلئے ملک گیر احتجاج شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

وزیر خوراک خیبر پختونخوا ظاہر شاہ طورو نے کہا ہے کہ 14 جون کو ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے ہوں گے۔

انہوں  نے کہا ہے  کہ  وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے بھی صوبے کے تمام اضلاع میں بھرپور احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے ، احتجاج میں جعلی کیسز کی بھرپور مذمت کی جائے گی۔

ظاہر شاہ طورو نے کہا کہ آئین اور قانون کی خلاف ورزی کی اجازت کسی کو نہیں دیں گے، مردان میں احتجاجی مظاہرہ شام پانچ بجے ہوگا۔