بجٹ میں ایکسپورٹرز کیلئے کوئی پالیسی نہیں: احمد اویس، عوام پر بوجھ نہیں ڈالا: خرم دستگیر

Published On 12 June,2024 09:07 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پی ٹی آئی کے رہنما احمد اویس نے کہا کہ بجٹ میں ایسی کوئی پالیسی نہیں جس سے ایکسپورٹرز کو فائدہ ہو۔

پی ٹی آئی کے رہنما احمد اویس نے دنیا نیوز کے پروگرام’’آن دی فرنٹ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیمبرآف کامرس، صنعت کاروں نے بجٹ کومسترد کر دیا ہے، بجٹ کے بعد مزید کمر توڑ مہنگائی ہوگی۔

احمد اویس نے کہا کہ مجھے نہیں لگ رہا یہ بجٹ ایوان سے پاس ہوگا، بجٹ بنانے سے قبل حکومت نے کسی سے مشاورت نہیں کی۔

ماہر رئیل اسٹیٹ احسن ملک نے کہا کہ بجٹ کے بعد ملک کی کنسٹرکشن انڈسٹری نہیں چلے گی۔

سابق وفاقی وزیرخرم دستگیر نے کہا کہ الحمدللہ بجٹ میں عوام پر کوئی بڑا بوجھ نہیں ڈالا گیا، مہنگائی کی ٹانگیں ہم نے توڑ دی ہیں۔