میدان عرفات میں پاکستانی خاتون کے ہاں بیٹے کی ولادت

Published On 16 June,2024 09:10 am

مکہ مکرمہ: (ویب ڈیسک) میدان عرفات میں پاکستانی خاتون کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی ہے۔

لاکھوں فرزندان اسلام نے ہفتے کو میدان عرفات میں حج کا خطبہ سنا، حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کرنے کے بعد حجاج مزدلفہ کی جانب روانہ ہوگئے۔

دوسری جانب میدان عرفات میں پاکستانی خاتون کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی ہے۔

پاکستانی خاتون وقوف عرفہ کے لئے میدان عرفات میں موجود تھی، خاتون کو جبل رحمت ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ لایا گیا، جہاں خاتون کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی۔

سعودی ڈاکٹرز کے مطابق ماں اور بیٹا دونوں خیریت سے ہیں۔