سات اضلاع کے 9 سیوریج سیمپلز میں پولیو وائرس کی تصدیق

Published On 29 June,2024 02:23 pm

اسلام آباد: (فوزیہ علی) ملک کے سات اضلاع کے 9 سیوریج سیمپلز میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔

اسلام آباد، کراچی، پشاور، کوئٹہ، گوجرانوالہ، نصیر آباد کی سیوریج پولیو پازیٹو ہے متاثرہ اضلاع سے پولیو ٹیسٹ کیلئے سیمپلنگ 6 تا 11 جون ہوئی تھی۔

رواں سال 47 اضلاع کے 203 سیوریج سیمپلز پولیو پازیٹو نکلے ہیں، گوجرانوالہ کے علاقہ راجکوٹ کی سیوریج میں پولیو وائرس پایا گیا ہے جبکہ کراچی سنٹرل کے حاجی مرید گوٹھ کی سیوریج پولیو پازیٹو ہے ۔

کراچی ایسٹ کے سہراب گوٹھ کی سیوریج میں پولیو وائرس موجود ہے جبکہ کوئٹہ میں جاتک کلے، تختانی، سورپل، طاؤس آباد کی سیوریج پولیو پازیٹو ہے۔

اسی طرح اسلام آباد کے علاقہ جھنگی سیداں کی سیوریج پولیو سے آلودہ ہے جبکہ پشاور کے علاقہ حیات آباد ون، ٹو اور نصیر آباد کی واپڈا کالونی کی سیوریج میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔