سندھ اور بلوچستان سے دو پولیو کیس رپورٹ، تعداد 8 ہوگئی

Published On 28 June,2024 08:07 pm

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) قومی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ سندھ اور بلوچستان سے دو پولیو کیس رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد ملک میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 8 ہوگئی ہے۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق قلعہ عبداللہ سے دو سالہ بچے اور کراچی کیماڑی سے تین سالہ بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، بچوں میں معذوری کی اعلامات 22 مئی اور 3جون کو ظاہر ہوئیں۔

پولیو وائرس کا تعلق پولیو وائرس کے وائے بی تھری اے کلسٹر سے ہے، یہ سال 2024 میں قلعہ عبداللہ سے تیسرا اور کراچی سے پہلا کیس ہے، اس سال ملک میں 8 میں سے 6 کیس بلوچستان سے رپورٹ ہوئے ہیں۔

وزیر اعظم کی فوکل پرسن برائے پولیو عائشہ رضا فاروق نے کہا کہ بدقسمتی سے یہ وائرس پاکستانی بچوں کے لئے خطرہ بنا ، وائرس کے خاتمے تک کوئی بچہ اس بیماری سے محفوظ نہیں۔