بلوچستان میں کانگو وائرس کا ایک اورکیس رپورٹ

Published On 28 June,2024 10:57 am

کوئٹہ : (دنیانیوز) بلوچستان میں کانگووائرس کا ایک اور کیس رپورٹ ہوا ہے ۔

بلوچستان میں کانگو کے وار جاری ہیں ، کانگو کا ایک اور مریض فاطمہ جناح انسٹیٹیوٹ آف چیسٹ ڈیزیزز کوئٹہ کے آئسولیشن وارڈ میں رپورٹ ہوا ہے۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق 18 سالہ مریض کے خون کا ٹیسٹ مثبت آیاہے، مریض کا تعلق کچلاک سے ہے۔

ہسپتال ذرائع کا بتانا ہے کہ رواں سال کانگو کے 17 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں دو مریض انتقال کرچکے ہیں۔