کوئٹہ : (دنیانیوز) بلوچستان میں کانگو وائرس کے وار جاری ہیں ، کانگو وائرس میں مبتلا ایک اور مریضہ دم توڑ گئی۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق 55 سالہ مریضہ کو گزشتہ روز فاطمہ جناح ہسپتال لایا گیا تھا، مریضہ کے خون کے ٹیسٹ پازٹیو آئے تھے ۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق فاطمہ جناح جنرل اینڈ چیسٹ ہسپتال میں ایک اور مریض لایا گیا ہے، 23 سالہ مریض کا تعلق ضلع پشین کے علاقے برشور سے ہے، مریض کےخون کے ٹیسٹ سے کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی۔
ہسپتال ذرائع کا بتانا ہے کہ رواں سال ہسپتال میں کانگو وائرس کے رپورٹ ہونے والے مریضوں کی تعداد 16 ہوگئی جبکہ دو مریض جاں بحق ہوچکے ہیں۔