ڈیرہ بگٹی میں طوفانی بارشوں سے 2 افراد جاں بحق، 20 زخمی

Published On 27 June,2024 02:00 am

ڈیرہ بگٹی: (دنیا نیوز) پی ڈی ایم اے نے ڈیرہ بگٹی میں طوفانی بارشوں سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی میں تیز ہواؤں کیساتھ طوفانی بارشوں کے نتیجے میں درخت گرنے، کچے مکانات کی دیواریں اور چھتیں منہدم ہونے سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 20 زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں میں سے اکثر کی حالت تشویشناک ہے، بارشوں کے بعد ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی، بجلی کے کئی پول گرنے سے علاقے میں بجلی منقطع ہوگئی۔

پی ڈی ایم اے کا اپنی رپورٹ میں مزید کہنا ہے کہ بارشوں کی وجہ سے ڈیرہ بگٹی میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی، متاثرہ علاقے میں پاک فوج، ایف سی اور پی ڈی ایم اے کا ریسکیو آپریشن جاری ہے، بارشوں سے متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے، ضلعی انتظامیہ اور پی ڈی ایم اے ہر گھنٹے کی صورتحال کو مانٹیر کر رہی ہے، متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان اور میڈیکل ٹیمیں روانہ کر دی گئیں۔