پشاور: نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے پولیس اہلکار کو شہید کر دیا

Published On 16 June,2024 05:48 am

پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپخونخوا کے دارالحکومت پشاور میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے پولیس اہلکار کو شہید کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پشاور کے علاقے مدینہ کالونی میں پیش آیا جہاں پولیس اہلکار اپنے فرائض منصبی سرانجام دے رہا تھا کہ نامعلوم موٹرسائیکل سوار مسلح افراد نے گولیاں مار دیں اور موقع سے فرار ہو گئے۔

گولیاں لگنے سے پولیس اہلکار شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی نفری بھی موقع پر پہنچ گئی اور ملزموں کی تلاش شروع کر دی۔