حویلی کہوٹہ میں کیری ڈبہ حادثے کا شکار، 2 افراد جاں بحق، 8 زخمی

Published On 20 June,2024 05:17 pm

حویلی کہوٹہ: (دنیا نیوز) اپر بائی پاس روڈ پر کیری ڈبہ حادثے کا شکار ہو گیا، حادثے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق 8 زخمی ہو گئے۔

جاں بحق ہونے والوں میں ڈرائیور ٹکہ استاد اور ارمان دختر محمود شیخ شامل ہیں، حادثے میں زخمیوں کو ایم ایس ٹی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق کیری ڈبہ کو حادثہ بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔