مرمتی کام کے دوران سکھر بیراج کا ایک دروازہ گر گیا، ایمرجنسی نافذ

Published On 21 June,2024 09:32 am

سکھر: (دنیا نیوز) مرمتی کاموں کے دوران سکھر بیراج کا ایک گیٹ گرنے کے بعد بیراج پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

محکمہ ایریگیشن کے مطابق سکھر بیراج کا گیٹ نمبر 47 مرمتی کام کے دوران گر گیا، دروازہ گرنے سے بیراج کے گیٹ نمبر 47 اور 43 کے پلرز کو نقصان پہنچا ہے۔

ایریگیشن حکام کا کہنا ہے کہ سکھر بیراج پر ایمرجنسی نافذ کر کے بیراج پر ٹریفک کی روانی روک دی گئی ہے، بیراج کے گیٹ نمبر 47 سے پانی اوور ٹاپ ہو کر ڈاؤن سٹریم میں جانے لگا ہے۔