اسلام آباد:(دنیا نیوز)وفاقی دارالحکومت کے سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم بچوں کے لئے بڑی خبر ، سرکاری پرائمری سکول کے بچوں کے لیے دوستانہ پالیسی متعارف کروا دی گئی۔
طلباء پر بوجھ کم کرنے کے لیے سرکاری پرائمری سکول کے بچے یکم اگست سے سکول بیگ نہیں اٹھائیں گے، نئی پالیسی کے تحت بچوں کو سکول کی کتابوں کو ذخیرہ کرنے کے لیے کلاس رومز میں کیبن فراہم کئے جائیں گے، اس اقدام کا مقصد بھاری سکول بیگز کا وزن کم کرنا، طلباء کے لیے صحت مند اور خوشگوار سیکھنے کے تجربے کو فروغ دینا ہے۔
یہ فیصلہ والدین اور طلباء دونوں کے لیے ایک خوش آئند اقدام ہے، نئی پالیسی یکم اگست سے نافذ العمل ہو گی، اس حوالے سے محکمہ تعلیم کی جانب سے تمام سرکاری پرائمری سکولوں میں ضروری انتظامات کیے جا رہے ہیں۔