اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزارت تعلیم نے وفاقی سرکاری سکولوں میں داخلے کیلئے فارم 'ب' کی شرط ختم کر دی۔
وفاقی وزارت تعلیم نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا، نوٹیفکیشن کے مطابق سکول سے باہر بچوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کی ایک بڑی وجہ فارم ب تھی۔
فارم ب کے عمل نے غیر متناسب طور پر غریب آبادیوں کو متاثر کیا، وجوہات کو سامنے رکھتے ہوئے داخلہ کیلئے فارم ب کی شرط کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں رہنے والے تمام بچے دستاویزات سے قطع نظر سرکاری سکولوں میں داخلے کے اہل ہوں گے۔