آئندہ 24 گھنٹے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا

Published On 21 June,2024 08:26 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم شام ، رات کو شمال مشرقی بلوچستان ، جنوبی خیبر پختونخوا، وسطی، جنوبی پنجاب ، بالائی سندھ میں آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

خطہ پوٹھو ہار، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم گرم اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد کا درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ، کوئٹہ کا درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

لاہور کا درجہ حرارت 40 سے 42، پشاور 38 سے 40 جبکہ مظفر آباد کا درجہ حرارت 39 سے 41 ڈگری سینٹی تک رہنے کا امکان ہے۔