خوشاب میں جھولا ٹوٹ گیا، 20 سے زائد بچے زخمی

Published On 22 June,2024 11:16 pm

خوشاب: (دنیا نیوز) جھولا ٹوٹنے کے باعث سیر و تفریح کے لیے آئے 20 سے زائد بچے زخمی ہو گیا۔

بتایا گیا ہے کہ ماڈل بازار جوھرآباد میں لگا ہوا جھولا ٹوٹ گیا جس کے نتیجہ میں تفریح کے لیے آئے 20 سے زائد بچے زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جھولے میں درجنوں افراد سوار تھے، افسوسناک واقعے میں زخمی ہونے والے 14 بچوں کو شدید چوٹیں آئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ریسکیو 1122 عملہ نے تمام زخمی بچوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا ہے جہاں ان کا علاج معالجہ جاری ہے۔