پی پی 32 گجرات سے انتخابی عذرداری کیخلاف درخواست پر سماعت، فریقین کو نوٹس

پی پی 32 گجرات سے انتخابی عذرداری کیخلاف درخواست پر سماعت، فریقین کو نوٹس

جسٹس شاہد کریم نے سابق وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی اور قیصرہ الٰہی کی درخواستوں پر سماعت کی، درخواست میں الیکشن کمیشن اور کامیاب امیدوار چودھری سالک حسین سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن نے کامیابی کا غلط نوٹیفکیشن جاری کیا، فارم 45 کے تحت کامیاب قرار دیئے گئے امیدوار تیسرے نمبر پر رہے ہیں، الیکشن کمیشن نے فارم 47 میں چودھری سالک حسین کو کامیاب قرار دیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ٹریبونل الیکشن کمیشن کی جانب سے کامیابی کا جاری نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے، واضح رہے کہ چودھری پرویز الٰہی نے چوہدری سالک حسین کی کامیابی کو چیلنچ کر رکھا ہے۔