پشاور: نوتھیہ میں خوفناک آتشزدگی، 30 دکانیں اور 40 کیبنز جل گئے

پشاور: نوتھیہ میں خوفناک آتشزدگی، 30 دکانیں اور 40 کیبنز جل گئے

ریسکیو حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجہ سے 30 دکانیں اور 40 کیبن جل گئے جبکہ آگ کے باعث کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ فائر فائٹرز نے 4 گھنٹے کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پا لیا ہے، کولنگ کا عمل جاری ہے، آگ پر قابو پانے کیلئے نوشہرہ اور ضلع خیبر سے بھی فائر وہیکلز طلب کر لی گئیں، 70 سے زائد ریسکیو ورکرز نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا، آگ اور دھوئیں سے 4 فائر فائٹرز کی حالت غیر ہوگئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات کا اب تک معلوم نہیں ہو سکا۔