اسلام آباد: (دنیا نیوز) ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر اعظم کی کوآرڈی نیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی رابطہ رومینہ خورشید عالم نے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈارسے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران رومینہ خورشید عالم نے نائب وزیر اعظم کو پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی کے خطرے کو کم کرنے کے لیے کی جانے والی کوششوں کے بارے میں بتایا۔
اس موقع پر اس سال باکو میں ہونے والے آئندہ COP29 کے لیے وزارت خارجہ سے تعاون پر بات چیت کی گئی۔
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے COP29 کے عمل کے دوران وزارت موسمیاتی تبدیلی کو مکمل حمایت کا یقین دلایا۔