صدر مملکت کی چودھری شجاعت سے ملاقات، خیریت دریافت کی

صدر مملکت کی چودھری شجاعت سے ملاقات، خیریت دریافت کی

صدر آصف زرداری اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے چودھری شجاعت حسین کی عیادت کی اور خیریت دریافت کی، آصف زرداری اور محسن نقوی نے چودھری شجاعت حسین کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، ملکی اور سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان کی بہتری اور ترقی کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو ایک صفحے پر آنا ہو گا، پاکستان ہم سب کا سانجھا ہے، محسن نقوی نے کہا کہ شجاعت حسین سینئر سیاستدان ہیں اور پاکستان کے لئے ان کی گراں قدر خدمات ہیں۔

چودھری سالک حسین، چودھری شافع حسین اور چودھری موسیٰ الہٰی بھی اس موقع پر موجود تھے۔