قومی اسمبلی میں کارروائی اور طریق کار کے قواعد 2007 میں ترامیم کی تحریک پیش

قومی اسمبلی میں کارروائی اور طریق کار کے قواعد 2007 میں ترامیم کی تحریک پیش

قومی اسمبلی میں کارروائی اور طریق کار کے قواعد 2007 میں ترامیم کی تحریک متعلقہ کمیٹی کے سپرد کر دی گئی، قواعد میں ترمیم کی تحریک ڈاکٹر نفیسہ شاہ، شرمیلا فاروقی، عالیہ کامران و دیگر نے پیش کی۔

ترمیم کے تحت قومی اسمبلی میں کارروائی اور طریق کار کے قواعد 2007 کی شق 30 میں ترمیم متعارف کی گئی ہے، ترمیم کے ذریعے خواتین کے خلاف امتیازی اور غیر شائستہ زبان کے استعمال کی ممانعت کی گئی ہے۔