لاہور: مختلف علاقوں میں رات گئے لوڈشیڈنگ، شہریوں کا برا حال

لاہور: مختلف علاقوں میں رات گئے لوڈشیڈنگ، شہریوں کا برا حال

تفصیلات کے مطابق لاہور میں بی او آر سوسائٹی جوہر ٹاؤن کے بعض علاقوں میں دس گھنٹوں سے زائد وقت تک بجلی غائب رہی، شدید گرمی میں لوڈشیڈنگ کی وجہ سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

متاثرہ علاقوں میں شہریوں کی جانب سے لیسکو آفس سے رابطہ کرنے پر جواب دیا جاتا رہا کہ ہمارے پاس صرف ایک لائن مین موجود ہے، صورتحال دیکھنے میں وقت لگے گا۔