اسلام آباد :(دنیا نیوز ) این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے خیبر پختونخوا میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے لیے الرٹ جاری کر دیا۔
این ڈی ایم اے کی اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کے متعدد اضلاع بشمول چارسدہ، چترال، لوئر اور اپر چترال، مانسہرہ، پشاور، شانگلہ اور سوات کے علاقوں میں مزید بارشوں متوقع ہے ، ملسل اور شدید بارش کی صورت میں شہروں میں سیلاب اورندی نالوں میں طغیانی جبکہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔
حکام نے بتایا کہ کا صوبائی اداروں کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تیاری کے لیے الرٹ جاری کیا، خطرے سے دوچار علاقوں میں ضروری آلات، مشینری اور ریسکیو عملے کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت دے دی گئی۔
این ڈی ایم اے نے عوام سے گزارش ہے کہ وہ حالات سے باخبر رہیں اور سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی صورت حال، موسم کی رپورٹس اور اپ ڈیٹس سے آگاہ رہیں، عوام سیلابی ریلوں کو عبور کرنے اور سیلابی پانی میں جانے سے بازرہیں ، سیاحوں اورمسافروں سے التماس ہے کہ وہ شدید بارشوں اور ممکنہ سیلابی اور لینڈ سلائیڈنگ صورتحال میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
عوام تک معلومات اور الرٹس کی بر وقت رسائی کو یقینی بنانے کے لیےPak NDMA Disaster Alertایپلیکیشن متعارف کرادی ہے۔